ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تعلیم کے میدان میں فاصلاتی تعلیم ایک اہم کڑی ہے: لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ

تعلیم کے میدان میں فاصلاتی تعلیم ایک اہم کڑی ہے: لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ

Wed, 10 May 2017 19:58:48    S.O. News Service

علی گڑھ، 10/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں فاصلاتی تعلیم ایک اہم کڑی ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کو ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں لے جاناہے تاکہ سرسید کے تعلیمی مشن کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کا مرکز برائے فاصلاتی تعلیم پروفیسر نفیس انصاری کی نگرانی میں نئی منازل طے کرتا ہوا مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔جنرل شاہ نے کہا کہ اے ایم یو کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کو اقلیتوں کے اکثریتی اضلاع اور جہاں تک تعلیم نہیں پہنچ رہی ہے وہاں تک پہنچانے کی ہماری ذمہ داری ہے۔ وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ اے ایم یو کا مرکز برائے فاصلاتی تعلیم ایک دن ہندو ستان کے دیہی علاقوں میں علم کی روشنی پھیلائے گا۔مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسرمحمد نفیس احمدانصاری نے کہا کہ وائس چانسلر جنرل شاہ نے اس مرکز کی غیر معمولی ترقی میں قائدانہ اور سرپرستانہ کردار ادا کیا ہے اور ان کے خصوصی تعاون سے ہی مرکز کو ترقی حاصل ہوئی ہے۔ڈاکٹر شمیم احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر حافظ محمد الیاس، ڈاکٹر محمد شاہد، پروکٹر پروفیسر محمد محسن خاں، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر جمشید صدیقی اور پروفیسر پرویز احمد سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ موجودتھے۔
 


Share: